Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مجھے گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، عوام سے مدد مانگتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں۔

شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کہیں اور نہیں دیکھوں گا، نہ کسی سے مدد مانگوں گا لیکن عوام سے مدد مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے ماضی میں بھی آپ کو مشکلات سے نکالا، ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ غربت، بےروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنی والدہ سے سیکھا ہے کہ غریبوں کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی۔

سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے، دوسری طرف معاشی حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں، میرا ملک مشکل میں ہے، آئیں میرا ساتھ دیں، ہم کیسے اس ملک کی قسمت تبدیل کریں گے، میں نے تمام سیاستدان کو قریب سے دیکھا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جیسے آپ پہچان چکے ہیں،  میں بھی انہیں جانتا ہوں، ان کے پاس صرف پرانی سیاست ہے، جو انتقام کی سیاست ہے، ہمیں ایسی سیاست کو دفن کرنا ہے، جب معاشی ترقی کی بات ہو تو مزدور کی ترقی کی بات ہو۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی ترقی کی بات نہیں ہونی چاہیے، کوئی اور سیاسی جماعت اور سیاستدان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، 18 مہینے وزیرِ خارجہ رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں، میں اپنی جیب بھرنے کے بجائے آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، آپ سے وعدہ کرتا ہوں 5 سال میں آپ کی تنخوا دگنی کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان10 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین