Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

مذہب کی خاطر محبت کی قربانی دے رہے ہیں، ہمانشی کھرانہ کی عاصم ریاض سے علیحدگی کی تصدیق

Published

on

معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے رنر اپ عاصم ریاض اور ماڈل و گلوکارہ ہمانشی کھرانہ نے مذہب کی خاطر ایک دوسرے سے رشتہ ختم کر دیا۔

 عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ کی دوستی بگ باس شو میں 2019ء میں ہوئی تھی اور اس وقت سے ہی دونوں ساتھ تھے۔

ایک دوسرے کے ساتھ 4 سال قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہمانشی کھرانہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر عاصم ریاض سے اپنے بریک اپ کے بارے میں ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے  لکھا ہے کہ ہاں، اب ہم ساتھ نہیں ہیں جو بھی وقت ہم نے ساتھ گزارا وہ بہت اچھا تھا لیکن اب ہمارا ساتھ ختم ہو گیا ہے۔

ہمانشی کھرانہ نے لکھا ہے کہ ہمارے اس رشتے کا سفر بہت اچھا تھا لیکن اب ہم اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اُنہوں نے بریک اَپ کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ہم صرف اپنے اپنے مذہبی عقائد کے احترام میں اپنی محبت کی قربانی دے رہے ہیں اس کے علاوہ ہمارے آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

ہمانشی کھرانہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سب بھی ان کے اس فیصلے کا احترام کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین