شوبز
مذہب کی خاطر محبت کی قربانی دے رہے ہیں، ہمانشی کھرانہ کی عاصم ریاض سے علیحدگی کی تصدیق
معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے رنر اپ عاصم ریاض اور ماڈل و گلوکارہ ہمانشی کھرانہ نے مذہب کی خاطر ایک دوسرے سے رشتہ ختم کر دیا۔
عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ کی دوستی بگ باس شو میں 2019ء میں ہوئی تھی اور اس وقت سے ہی دونوں ساتھ تھے۔
ایک دوسرے کے ساتھ 4 سال قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہمانشی کھرانہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر عاصم ریاض سے اپنے بریک اپ کے بارے میں ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔
Enjoy your screenshot and…
Get 10 stickers for $1: https://t.co/IGW12ygmK5 pic.twitter.com/lb7zMdRjOb
— Pikaso (@pikaso_me) December 7, 2023
اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہاں، اب ہم ساتھ نہیں ہیں جو بھی وقت ہم نے ساتھ گزارا وہ بہت اچھا تھا لیکن اب ہمارا ساتھ ختم ہو گیا ہے۔
ہمانشی کھرانہ نے لکھا ہے کہ ہمارے اس رشتے کا سفر بہت اچھا تھا لیکن اب ہم اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اُنہوں نے بریک اَپ کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ہم صرف اپنے اپنے مذہبی عقائد کے احترام میں اپنی محبت کی قربانی دے رہے ہیں اس کے علاوہ ہمارے آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
ہمانشی کھرانہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سب بھی ان کے اس فیصلے کا احترام کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی