لائف سٹائل
پاکستان میں پتلی تماشا کے قدیم فن کو زندہ رکھنے والا تھیسپنز تھیٹر
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/12/the-thespianz-theater-keeping-alive-the-ancient-art-of-stringy-puppetry-in-pakistan-1.jpg)
تھیسپینز تھیٹر نے پاکستان میں پتلی تماشہ کی روایت کوزندہ رکھا ہوا ہے،اس فن کی قدیم روایات یونان میں ملتی ہیں۔
یہ ماضی کی بات ہے کہ جب پاکستان میں تفریح کے مواقع محدود تھے اورلوگ باگ سستی تفریح کے لیے پتلی تماشہ سے لطف اندوزہواکرتے تھے،پتلی تماشہ ایک ایسا فن ہے،جس کی قدیم روایات تویونان میں ملتی ہے،مگریہ یورپ کے کئی ممالک کے علاوہ ایشیا میں بھی مقبول فن ہے۔
پتلی تماشا میں دراصل ساراہنرفنکار کے ہاتھوں لکڑی میں پروئی کچھ ایسی ڈوریاں ہیں،جس کوہلانے پرزرق برق اورتیزرنگوں کے کپڑوں سے بنی یہ پتلیاں ناچنا شروع کردیتی ہے،تیزلائٹوں اورمیوزک کے دوران یہ کھیل تماشہ ایک منفرد منظرپیش کرتادکھائی دیتا ہے۔
پاکستان،ہندوستان،بنگلہ دیشن کے علاوہ اگردیگرکچھ ترقی یافتہ ممالک کی بات کی جائے تووہاں اچانک ایک فرد اپنی پرفارمنس کے ذریعے پتلی تماشہ شروع کردیتاہے،جس میں کہیں ڈورکا کمال دکھائی دیتاہے اورکہیں ہاتھوں کی کاری گری سے وہ پرفارمنس لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیردیتی ہے۔
پاکستان میں تھیسپینز تھیٹرکے روح رواں اورپتلی تماشہ کے ڈائریکٹرفیصل ملک نے نہ صرف اس فن کوزندہ رکھا ہواہے بلکہ انھیں سن 2019میں پاکستان کا سب سے بڑاپپٹ شوکرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،یہ ایونٹ پاکستان میں منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے طویل میلہ تھا۔
تھیسپینزتھیٹرکا قیام سن 2005میں عمل میں آیا،یہ اب تک دنیا بھر کے 15سے زائد ممالک میں پاکستانی ثقافت کو پرفارمنس کے ذریعے اجاگرکرچکے ہیں،پتلی تماشہ سماجی و اقتصادی طبقےکے علاوہ متوسط طبقے کومفت تفریح فراہم کرنے کا اہم سلسلہ ہے،پاکستان میں مشہورلوک داستانوں ہیررانجھا،علی باباچالیس چور،عمرماروی،سندباد سمیت دیگرلوک داستانوں کی پرفارمنس لوگوں میں مقبول وعام ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور