پاکستان
بلاول کو پتہ نہیں پنجاب میں الیکشن کیسے لڑا اور جیتا جاتا ہے، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کامیابی کا دعویٰ کرنے والے بلاول کو معلوم ہی نہیں کہ پنجاب میں الیکشن کیسے لڑا اور کیسے جیتا جاتا ہے؟
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بلاول کو چاہیے کہ وہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا حال دیکھ لیں، بلاول کو یہ سمجھنا چاہیے کہ نواز شریف اپنی ذات کا بدلہ کسی سے نہیں لیتے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 100 فیصد سیٹیں جیتیں گے، مرکز میں حکومت بنا کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، نواز شریف سے زیادہ تجربہ اور سنیارٹی کسی کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا تو ہم نے ملک کو بحران سے نکالا، پہلے بھی مہنگائی کو قابو کیا اب بھی کریں گے، ہمیں ایک سال اور مل جاتا تو ملک جی ٹوئنٹی ممالک میں شامل ہوتا۔
رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے پنجاب میں 6 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور