پاکستان
پیپلز پارٹی رات کی تاریکی میں عمران خان سے ملاقات کے لیے منت کرتی رہی، حافظ حمد اللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان اور پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو تکلیف کیوں ہے؟
حافظ حمداللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت مسلم لیگ (ن) کیخلاف رات کی تاریکی میں عمران خان سے ملاقات کی منتیں کرتی رہی،کچھ لوگوں نے صبح کا آغاز نماز جمعہ تیاری کی بجائے مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے کیا،انہیں اتنی جلدی کیا تھی کچھ صبر سے کام لیتے، ابھی تو کھیل شروع ہی نہیں ہوا،دونوں پارٹیوں نے کھیل شروع ہونے سے پہلے باؤلنگ شروع کردی۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا نے 2018کی طرح 8 فروری کے الیکشن کو بھی دھاندلی زدہ قرار دےکر مسترد کیا،دونوں پارٹیوں کی صفوں میں شامل امیدوار بھی جھرلو الیکشن قرار دے رہے ہیں،کیا مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی نے قمرجاویدباجوہ کو 3 سال توسیع نہیں دی؟قمرباجوہ کو ایکسٹینشن پارلیمنٹ سے دے کر دونوں جماعتوں نے جمہوریت، سیاست کی توہین کی،جے یو آئی (ف) نے ایکسٹینشن کی برملا اورببانگ دہل مخالفت کی۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ بتائے کہ پی ڈی ایم کس کے کہنے پر نکل گئی؟ ملک احمد خان مولانا فضل الرحمان کو چیلنج نہیں دے سکتے،نواز،شہبازشریف میں سے کوئی آگے بڑھنے کی ہمت کرے،اتنی زیادہ آگے نہ جائیں ورنہ بات دور تک بڑھے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور