Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب، ایوان میں شدید ہنگامہ، ثوبیہ شاہد نے جوتا لہرادیا

Published

on

بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے، نومنتخب اسپیکر نے حلف اٹھالیا جبکہ ووٹنگ کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اورمسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد نے جوتا لہرادیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت ہوا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے، سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل اپوزیشن کے احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ حاصل کیے۔

اس موقع پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا ہے کہ کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 106 ہے، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

بابر سلیم سواتی ایبٹ آباد پی کے 53 سے 35 ہزار 213 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے اور بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

اسپیکر کے عہدے کے لیے بابر سلیم سواتی اور احسان اللہ میاں خیل جبکہ ڈپٹی اسپیکر کےعہدے کے لیے ثریا بی بی اور ارباب وسیم کے درمیان مقابلہ تھا۔

ووٹنگ کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جہاں مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد نے جوتا لہرادیا، جس کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا اور سیٹیاں بج گئیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات سے جے یو آئی (ف) نے آج بائیکاٹ کردیا، جے یو آئی (ف) کا کوئی رکن اسمبلی آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین