تازہ ترین
گوادر میں بارش سے مکمل تباہ گھر کی تعمیر کے لیے ساڑھے 7 لاکھ، جزوی تباہ گھر کی مرمت کے لیے ساڑھے 3 لاکھ دیئے جائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ گوادر میں بارش سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کے لیے مکمل تباہ گھر پر ساڑھے 7 لاکھ اور جزوی نقصان والے کو ساڑھے 3 لاکھ ادا کریں گے۔
گوادر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بارش کے متاثرین کے ساتھ ہیں،ہر ممکن مدد کریں گے،متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے،پہلی فرصت میں گوادر آیا،متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کریں گے،متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،بارش کی وجہ سے بلوچستان میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے،بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 5 افراد جان کی بازی ہارگئے،بارشوں کے متاثرین کی جو امداد کی گئی وہ احسان نہیں ہے،بارشوں سے ہونے والےنقصانات کا ازالہ کیا جائےگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے قابل تحسین ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کو بروقت امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے،سرفراز بگٹی نے متاثرین کو خوراک اور دیگر سہولتیں فراہم کیں،سرفراز بگٹی حلف اٹھاتے ہی گوادر آئے اور متاثرہ لوگوں کےدکھ میں شریک ہوئے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں متاثرین کے تمام نقصانات کی ادائیگی جائےگی،آپ کے نقصان کی ہر ممکن تلافی کی جائےگی،2022 میں بھی بلوچستان تباہی کا شکار ہوا تھا،آفات کی پیشگی اطلاع کیلئےجدیدنظام وضع کیاجائےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں،متاثرہ علاقے،بحالی اور املاک کے نقصانات کی رپورٹ پیش کی جائے،بلوچستان حکومت نے متاثرین کیلئے خوراک کا انتظام کیا ہے،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 100 ارب روپے خرچ کئے تھے،بھرپور کوشش کی تھی امداد کو انصاف سے تقسیم کیا جائے،کل سے خوراک کے 7 ہزاربیگ روزانہ گوادر آئیں گے، جن کے گھروں کا نقصان ہوا،ان میں سے کچھ کو ساڑھے 7لاکھ روپے دیئے ہیں، مکمل تباہ گھر پر ساڑھے 7 لاکھ اور جزوی نقصان والے کو ساڑھے 3 لاکھ ادا کریں گے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں