Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا بشریٰ بی بی کی صحت اور زندگی کو لاحق خطرات پر تحفظات کا اظہار

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے عمران خان کی اہلیہ کو ان کی مرضی کے خلاف بنی گالہ میں قید رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی صحت اور زندگی کو لاحق خطرات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان کے مقدمات پر قانونی ٹیم نے کور کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی، عمران خان کو پابند سلاسل رکھنے کی مذمت بھی کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی نے کہا کہ عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے عزائم بےنقاب ہوچکے ہیں، سزاؤں کے خلاف اپیلوں کو بلا جواز تاخیری حربوں کی نذر کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے مقدمات کی کارروائی قانونی تقاضوں کے تحت آگے بڑھائی جائے۔

اجلاس  میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو ان کی مرضی کے خلاف بنی گالہ میں قید رکھنے کی مذمت کی گئی، کور کمیٹی نے بشریٰ بی بی کو فول پروف سیکیورٹی اور صحت کی سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا۔

کور کمیٹی نے کہا کہ پنجاب کے مختلف حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل غیر آئینی ہے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر نشستیں ن لیگ کو دی جارہی ہیں، فارم 45 کی روشنی میں تمام حلقوں کا آڈٹ کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام نشستیں آئین و قانون کے مطابق واپس کی جائیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین