Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے، عمر ایوب

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا کا سفیر لگایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمشنر سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی 20 نشستیں ری کاؤٹنگ میں حکومتی اتحاد کے حق میں کروائیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے، الیکشن کمشنر صاف شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہوئے، 8 سے 9 کروڑ روپے کے بیلٹ پیپر فروخت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری دو ہفتے تک رسائی بند کی گئی ہے، یہ ایک ڈرامہ ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے، بشریٰ بی بی کو چھوٹے سے کمرے میں محصور کیا گیا ہے۔

عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کا مارجن کم تھا، اس لیے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی۔ حکومتی بینچز پر بیٹھے لوگ فارم 47 کے بینیفشریز ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین