Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار کی گنتی ہوگئی،اندرون سندھ آبادی دارالحکومت سے دوگنا

Published

on

کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد شمار کی جاچکی ہے۔

ڈیجٹیل مردم شماری کے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اندرون سندھ کی آبادی کراچی کی آبادی سے دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی مجموعی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے زائد ہوگی، کراچی کے علاوہ باقی ماندہ سندھ کی آبادی 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد ہوئی ہے۔

حیدرآباد ڈویژن میں 1 کروڑ 19لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 80 لاکھ، سکھر ڈویژن کی 62 لاکھ، بینظیر آباد (نوابشاہ ) ڈویژن کی 60 لاکھ جبکہ میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 49 لاکھ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین