Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوئٹہ کراچی روڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 5 من سے زیادہ چرس پکڑی گئی

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ،کراچی روڈ(آرسی ڈی )پر2کارروائیوں کے دوران 5من سے زائد چرس قبضے میں لے لی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،خفیہ اطلاع پرکوئٹہ اورکراچی کے درمیانی روڈ(آرسی ڈی)پربیک وقت دوکارروائیاں کی گئیں۔ان کارروائیوں کے دوران 204کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی

۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی منی بس سے84کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔برآمد شدہ چرس بس کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ کارروائی میں مستونگ کے رہائشی 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

دوسری کارروائی کے دوران  مال بردارٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے120کلوگرام چرس برآمد کی گئی،گرفتارمُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین