پاکستان
350 کنال اراضی کینسر کیئر ہسپتال کے نام منتقل کرنے کی منظوری
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/04/cancer-hospital.jpg)
کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے کینسر کیئرہسپتال کے لیے اراضی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔تحصیل رائے ونڈ میں لیکوڈیشن بورڈ کی 350 کنال اراضی محکمہ صحت کے نام پر منتقل کی جائے گی۔
کینسر کیئر ہسپتال کیلئے 7 ارب 61 کروڑ 39 لاکھ 20 ہزار روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کینسر کیئر ہسپتال کی تعمیر مکمل کرے گی۔
پائن ایونیو روڈ موضع امیر پورہ تحصیل رائے ونڈ میں کینسر کیئر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا،محکمہ خزانہ پنجاب کا محکمہ صحت کی جانب سے اراضی کیلئے 3 ارب کے مطالبے پر اعتراض سامنے آیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کا موقف ہے کہ ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کی حتمی منظوری کے بغیر اراضی کی قیمت کا کیسے تعین ہو سکتا ہے؟
محکمہ خزانہ پنجاب نے اراضی کی قیمت ترقیاتی بجٹ میں سے دینے کی تجویز سے اتفاق کیا،پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب نے محکمہ صحت کو سروے کروانے کی ہدایت کی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 7 ارب 61 کروڑ 39 لاکھ 20 ہزار روپے کے فنڈز کی فراہمی سے اتفاق کیا۔
-
کھیل10 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل8 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل12 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
تازہ ترین2 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے