تازہ ترین
چین کے چانگ ای 6 قمری مشن کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ بھی روانہ، پاک چین دوستی خلاؤں کی حد پار کر گئی، وزیراعظم
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/05/along-with-chinas-change-6-lunar-mission-pakistans-satellite-has-also-been-launched.jpg)
پاکستان کا آئی کیوب قمرسیٹلائٹ چین کے قمری مشن چانگ ای سکس ساتھ چاند پرروانہ ہو گیا،چانگ ای 6 مشن 5 دن کا سفر کرکے چاند کے قریب پہنچے گا۔آئی کیوب قمر سیٹلائٹ مشن کے کور ممبر ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ سیٹلائٹ لانچ ہونے پر پورے پاکستان کو مبارک ہو۔ ہم بہت خوش ہیں،امید ہے چاند کا یہ مشن کامیاب ہوگا۔
ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی شفاعت علی نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے اہم سنگ میل ہے،یہ مشن آئندہ منصوبے کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔
چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہے،مشن مقررہ وقت پر چاند پر پہنچے گا،اس اہم وقت کے منتظرتھے،چاند کی جانب کامیابی سے مشن لانچ کردیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آئی کیوب قمر کی کامیاب روانگی پرقوم اور سائسنسدانوں کو مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،خلائی میدان میں بھی ہمارے سائنسدان،انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سپارکوسمیت تمام ٹیموں اورطلبا کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاک چین دوستی خوشبوؤں کی سرحد سے آگے نکل کر خلاؤں کی سرحد پارکرچکی ہے،8 ممالک میں سے صرف پاکستان کا منصوبہ قبول کیا جانا ہماری قابلیت کا اعتراف ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی کیوب قمر تکنیکی ترقی کے سفر کا بہت تاریخی لمحہ ہے،پاکستان خلا کے بامقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے،یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونی کیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائےگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سائنسی تحقیق،اقتصادی ترقی اورقومی سلامتی کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے،پاکستانیوں نے ثابت کیا وہ خلاؤں کو تسخیر کرنے کی صلاحیت،جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاؤں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور