Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چین کے چانگ ای 6 قمری مشن کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ بھی روانہ، پاک چین دوستی خلاؤں کی حد پار کر گئی، وزیراعظم

Published

on

پاکستان کا آئی کیوب قمرسیٹلائٹ چین کے قمری مشن چانگ ای سکس ساتھ چاند پرروانہ ہو گیا،چانگ ای 6 مشن 5 دن کا سفر کرکے چاند کے قریب پہنچے گا۔آئی کیوب قمر سیٹلائٹ مشن کے کور ممبر ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ سیٹلائٹ لانچ ہونے پر پورے پاکستان کو مبارک ہو۔ ہم بہت خوش ہیں،امید ہے چاند کا یہ مشن کامیاب ہوگا۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی شفاعت علی نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے اہم سنگ میل ہے،یہ مشن آئندہ منصوبے کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہے،مشن مقررہ وقت پر چاند پر پہنچے گا،اس اہم وقت کے منتظرتھے،چاند کی جانب کامیابی سے مشن لانچ کردیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی کیوب  قمر کی کامیاب روانگی پرقوم اور سائسنسدانوں کو مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،خلائی میدان میں بھی ہمارے سائنسدان،انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سپارکوسمیت تمام ٹیموں اورطلبا کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاک چین  دوستی خوشبوؤں کی سرحد سے آگے نکل کر خلاؤں کی سرحد پارکرچکی ہے،8 ممالک میں سے صرف پاکستان کا منصوبہ قبول کیا جانا ہماری قابلیت کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی کیوب قمر تکنیکی ترقی کے سفر کا بہت تاریخی لمحہ ہے،پاکستان خلا کے بامقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے،یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونی کیشن کے شعبے میں پاکستان کی  صلاحیتوں کو بڑھائےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سائنسی تحقیق،اقتصادی ترقی اورقومی سلامتی کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے،پاکستانیوں نے ثابت کیا وہ خلاؤں کو تسخیر کرنے کی صلاحیت،جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاؤں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین