Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیر افضل کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا، وہ جو عہدہ لینا چاہتے تھے کامیاب نہیں ہوئے، رؤف حسن

Published

on

Disclosure of Rauf Hassan's contacts with foreign journalists involved in anti-Pakistan propaganda

ترجمان پی ٹی آئی  رؤف حسن نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا،شیر افضل مروت جو عہدہ لینا چاہتے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے،شیر افضل مروت ہمارے ایم این اے اور پارٹی ورکر ہیں۔

نیو نیوز کے پروگرام ’ نیوز ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میری ملاقات میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  زیر بحث نہیں آئی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے،عمران خان نے پولیٹیکل کمیٹی کی پبلک اکاؤنٹس بارے رائے مانگی، ہم نے عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس بارے اپنی رائے دی۔

رؤف حسن نے کہا کہ ہم شیر افضل مروت کا مشکل وقت میں احتجاجی تحریکیں چلانے کو نظرانداز نہیں کرتے،پی ٹی آئی پر ایسا دور گزرا کہ رہنما جلسے نہیں کرسکتے تھے،پی ٹی آئی کا جو ذمہ دار جلسوں کیلئے باہر نکلتا وہ گرفتار کرلیا جاتا تھا،شیر افضل مروت کا یہ کہنا کہ میں اکیلا ہی پارٹی کیلئے کام کرتا رہا وہ درست نہیں،پی ٹی آئی رہنما جو جہاں تھا وہاں سے پارٹی کیلئے کام کرتا رہا۔

رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سیاسی جماعت نہ کہنا درست نہیں،ہم کیمرے کے سامنے بیٹھ کر اکثر ایسی باتیں کردیتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ہونے والی پریس کانفرنس نفرت پر مبنی تھی،کیا کسی فرد واحد کے کہنے پر کوئی سیاسی پارٹی غیر سیاسی ہوجائے گی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین