Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہ پہنچے؟ سزائیں کیوں نہ ہوئیں؟ فیصلے کیوں نہیں ہوتے؟ عطا تارڑ

Published

on

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے عدلیہ کا نام لیے بغیرسوال کیا ہے کہ 9 مئی کیسز منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ تاخیر کس بات کی ہے؟انہیں سزائیں کیوں نہیں ملیں، فیصلے کیوں نہیں ہو پاتے؟

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،9 مئی کو پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی،9 مئی کو ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،9 مئی واقعات منظم منصوبہ بندی سے کیے گئے،9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیا سزا ملی اس پر بھی بات ہونی چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ چاہے کیسے بھی سیاسی معاملات ہوں ہم نے ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی،فتنہ پھیلانے والے ٹولے نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا،9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،سیاسی معاملات جیسے بھی ہوں، کسی نے بھی ملک پر آنچ نہیں آنے دی،یہ انتشاری ٹولہ سیاسی مفاد کیلئے اپنے ہی ملک پر پِل پڑا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی،9 مئی کو انتشاری ٹولے کا مقصد ملک میں بربادی پھیلانا تھا،سیاسی مقاصد کی خاطر ملک کی سالمیت پر حملہ کیا گیا،اختلاف تھا تو سیاسی جماعتوں کیخلاف احتجاج کرتے،ان کا مقصد انتظار پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچانا تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو حملہ آوروں نے میانوالی میں جہاز جلایا،ایسے واقعات کو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین