تازہ ترین
پنجاب کابینہ نے عمران خان کے ریاست مخالف بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 121،121اے ،123اے، 131،153 کی دفعات کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے پر پنجاب حکومت نے کارروائی کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی پاکستان کوتوڑنےکی منظم سازش کررہے ہیں، ، بانی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی ورکرز سیاسی مقاصد کے لیے ریاست مخالف کام کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی موجودہ صورتحال کومشرقی پاکستان اور 1971 کی سیاسی صورتحال سےتشبیہ دےرہےہیں۔
کابینہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر منظم سازش کے ذریعے موجودہ صورتحال کو 1971 کا ریفرنس دے رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماوں کو پاکستان مخالف بیانیے کا ٹاسک سونپا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر ریاست مخالف بیان دیئے،گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مشرقی پاکستان کی بات دہرائی، بانی پی ٹی آئی اور دیگر ارکان کا عمل بغاوت کے زمرے میں آتاہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کےبیانات سے عوام میں منفی پروپیگنڈہ پیدا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی لیڈر نے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز کی خلاف ورزی کی۔
کابینہ اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 121،121اے ،123اے، 131،153 کی دفعات کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی،بانی پی ٹی آئی کےجرم میں ملوث ہونے کی بریفنگ پرکابینہ نے کارروائی کی منظوری دی۔
پنجاب کابینہ نےکریمینل پروسیڈنگ کوڈ 1898 کے سیکشن196 کےتحت بانی پی ٹی آئی و پارٹی لیڈرزکے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کمشنر آفس راولپنڈی کو کریمینل کمپلینٹ فائل کرنے کا اختیار سونپ دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی