Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں بجلی ریٹ کم ہو سکتا ہے تو سندھ میں کیوں نہیں؟ حافظ نعیم الرحمان

Published

on

If the electricity rate can be reduced in Punjab, why not in Sindh? Hafiz Naeemur Rehman

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں؟

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسز ہیں کوئی طبقہ خوش نہیں ہے،وزیراعظم بھی تقریر میں وہ گفتگو کررہے ہیں جو ان کیخلاف ہے، وزیراعظم مہنگائی کم اور ٹیرف میں تبدیلیاں کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوازشریف نےپنجاب کیلئےصرف2ماہ کیلئےبجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا،آپ 2 ماہ کا ریلیف دے کر جان نہیں چھڑا سکتے،جماعت اسلامی نے اقدامات نہ کیے ہوتے تو یہ لوگ ریلیف کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کا 3 ہزار ارب روپے کا بجٹ ہے،سندھ حکومت کو 62 فیصد وفاق سے پیسے ملے ہیں،پنجاب میں بجلی کم ہوسکتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں؟ پاکستان میں 50 فیصد سے زائد ٹیکس کراچی دیتا ہے،کراچی ٹیکس دیتا ہے تو اٹھارویں ترمیم کی مد میں سندھ کو پیسہ ملتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان سب کے باوجود سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں،جو معیشت کا پہیہ چلارہے ہیں آپ کے پاس ان کیلئے کچھ بھی نہیں،جب پنجاب میں پیسے کم ہوسکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں؟

حافظ نعیم  نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے، آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ قوم ادا نہیں کرے گی،یہ 3 جماعتوں کا اتحاد ہے الیکشن کے حوالے سے پارٹنر ان کرائم ہیں،حکومتی پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں،ایم کیو ایم کو کراچی سے ایک ووٹ نہیں ملا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین