Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سمندری طوفان پاکستان کے ساحلوں سے ہٹ کر مغرب کی جانب بڑھ گیا، کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ میں تیز ہوا کے ساتھ بارشیں متوقع

Published

on

Cyclone moved westwards away from the coast of Pakistan, rains with strong winds are expected in Karachi, Hyderabad, Badin, Thatta.

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے کہا ہے کہ سائیکلون اسنیٰ کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ملحقہ علاقوں میں طغیپانی کا خدشہ تاحال برقرار ہے ۔سمندری طوفان بحیرہ عرب میں کراچی سے 185 کلومیٹر جنوب مغرب، اورماڑہ سے 210 کلومیٹر جنوب، اور گوادر سے 370 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع سمندری طوفان پاکستان کے ساحل سے ہٹ کر مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے،، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔۔

این ڈی ایم اے ک کہنا ہے کہ طوفان کی مزید مغرب اور جنوب مغرب کی جانب پیشرفت متوقع ہے،اس سسٹم کے نتیجے میں پاکستان کے ساحل اور حیدرآباد، جامشورو اور دادو میں 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے،اس کے علاؤہ کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو اور دادو میں آج رات تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں بھی کل رات تک آندھی ، جھکڑ اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیلاب اور طغیانی کا خدشہ ہے،طوفان کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ ماہی گیر 31 اگست تا یکم ستمبر کے دوران سمندر میں نہ جائیں،عوام سمندر کے کنارے اور ساحلی علاقوں میں جانے سے گریز کریںطوفان کے خدشے کے مدنظر بل بورڈز، بجلی کے کھمبے، سولر پینل اور ڈھیلے ڈھانچوں سے محتاط رہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین