Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی، ایشال ایسوسی ایٹس کے 3 روزہ اوپن ٹرائلز

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے  ایشال ایسوسی ایٹس سب پر بازی لے گیا، تین روزہ اوپن ٹرائل منعقد کر دیئے۔

اگلا بابر اعظم اور شاہین آفریدی کون ہوگا؟ پی سی بی کی طرف سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا گرین سگنل ملنے کے بعد  ایشال ایسوسی ایٹس نے پاکستان بھر میں ٹیلنٹ کی تلا ش شروع کردی۔

ایشال ایسوسی ایٹس نے کرکٹ کی بحالی کیلئےاحسن اقدام کرتے ہوئےملک بھر میں کرکٹ میں ٹیلنٹ کی تلاش کیلئےاوپن ٹرائل منعقد کئے۔

پی سی بی پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2  کی ٹیم ایشال ایسو سی ایٹس نے 3 روزہ   اوپن ٹرائلز منعقد کئے، جس میں  پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ، چیف سلیکٹرقاسم خورشید   ، سلیکٹر سلمان اکبراور ہیڈ کوچ کامران ساجد نے کھلاڑیوں کےٹرائلز لئے۔

تین روزہ ٹرائلز میں منعقد ہونے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل میچ منعقد ہو نگے جس میں سے 30 کھلاڑیوں کو سیلکٹ کیا جائے گا۔

منعقدہ 30 کھلاڑیوں کا کیمپ لگا کر ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے گا اور آخر میں 20 پلئیرز پر مشتمل ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین