کھیل
ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی، ایشال ایسوسی ایٹس کے 3 روزہ اوپن ٹرائلز
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ایشال ایسوسی ایٹس سب پر بازی لے گیا، تین روزہ اوپن ٹرائل منعقد کر دیئے۔
اگلا بابر اعظم اور شاہین آفریدی کون ہوگا؟ پی سی بی کی طرف سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا گرین سگنل ملنے کے بعد ایشال ایسوسی ایٹس نے پاکستان بھر میں ٹیلنٹ کی تلا ش شروع کردی۔
ایشال ایسوسی ایٹس نے کرکٹ کی بحالی کیلئےاحسن اقدام کرتے ہوئےملک بھر میں کرکٹ میں ٹیلنٹ کی تلاش کیلئےاوپن ٹرائل منعقد کئے۔
پی سی بی پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 کی ٹیم ایشال ایسو سی ایٹس نے 3 روزہ اوپن ٹرائلز منعقد کئے، جس میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ، چیف سلیکٹرقاسم خورشید ، سلیکٹر سلمان اکبراور ہیڈ کوچ کامران ساجد نے کھلاڑیوں کےٹرائلز لئے۔
تین روزہ ٹرائلز میں منعقد ہونے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل میچ منعقد ہو نگے جس میں سے 30 کھلاڑیوں کو سیلکٹ کیا جائے گا۔
منعقدہ 30 کھلاڑیوں کا کیمپ لگا کر ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے گا اور آخر میں 20 پلئیرز پر مشتمل ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی۔