Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

خواتین

ورلڈ بیکنگ ڈے، کوتھم میں بیکنگ مقابلہ، جیتنے والے طلبہ کو انعامات دیئے گئے

Published

on

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ بیکنگ ڈے منایا گیا اس سلسلے میں لاہور میں کوتھم انٹرنیشنل ( کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینیجمنٹ) کی جانب سے بیکنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

بیکنگ اینڈ پٹیسری اور چاکلیٹ اکیڈمی کی شیف فائزہ اقبال کا کہنا ہے کہ ہاسپٹیلیٹی منیجمنٹ اور بیکنگ انسٹیٹیوٹ کوتھم پاکستان کا اول درجے کا ادارہ ہے جس کی ملک بھر میں 16 سے زائد شاخیں ہیں۔

اس تقریب کی تفصیل بتاتے ہوئے فائزہ اقبال کا کہنا تھا کہ طلبا کی جانب سے گھر سے مختلف چیزیں بیک کر کے لائی گئیں جبکہ کالج میں آ کر بھی کئی اشیاء تیار کی گئیں۔ اس مقابلے میں جیتنے والے طلبا کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین