Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

اعصابی نظام کی بیماری ملٹی پل سیکلروسس سے متعلق تصویری نمائش

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اعصابی نظام کی بیماری ملٹی پل سکلیروسس کے مرض کو تصویری نمائش کے ذریعے نمایاں کیا گیا۔

30مئی کو ملٹی پل سکلیروسس کے مرض کی آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے،اس مرض کو عام طورپرانگریزی کے دوحروف ایم اورایس کے ساتھ لکھا اورجانا جاتا ہے،ایم ایس کے بارے میں عوامی شعوراجاگرکرنے کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے روش پاکستان لمیٹیڈ کے تعاون سے تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا،جس میں کل 9فن پارے رکھے گئے۔

فنکاروں نے اس مرض میں مبتلا افراد کو درپیش جسمانی مسائل کو اجاگرکیا،پاکستان میں برش اوررنگوں کے ذریعے کینوس پرکسی مرض کے بارے میں شعور اجاگرکرنے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد قدم ہے،جس میں فنکاروں نے نہایت مہارت سے اس مرض کی تکالیف کو رنگ اورتخیل سے پیش کیا۔

آرٹس کونسل کے صدراحمد شاہ نے اس موقع پرکہا کہ بیماریوں بالخصوص نایاب اورپیچیدہ بیماریوں کے بارے میں آگاہی انتہائی ضروری ہے،تصویری نمائش کا انعقاد سراہے جانے کے لائق ہے۔

ڈاکٹریاسر کا کہناتھا کہ عام طورپریہ مرض 20سے40سال کی عمر کے افراد میں ہوتا ہے،ملٹی پل سکلیروسس مرکزی اعصابی نظام کی بیماری ہے،جس میں دماغ اورریڑھ کی ہڈی شامل ہے،اس مرض میں مبتلا 90فیصد مریضوں میں تھکاوٹ،بینائی کی کمزوری،نیند کے مسائل کے علاوہ ذہنی تناؤ جیسی علامات پائی جاتی ہیں جبکہ اس بیماری کے ابتدائی برسوں میں 50فیصد لوگوں کو چلنے میں دشواری ہوتی ہے۔

آرٹس کونسل ڈرامہ کمیٹی کے وائس چئیرمین آدم راٹھورنے اس خطرناک بیماری کے بارے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں چونکہ اس مرض کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے،اس معلومات کا ایک عام آدمی تک پہنچنابہت ضروری ہےاوراس سفر میں فن کاروں کی شمولیت انتہائی ناگزیر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین