Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فزیکل تھیٹر ڈسپلے کا شاندار مظاہرہ

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی آڈیٹوریم میں فزیکل تھیٹرڈسپلے کا شاندارمظاہرہ پیش کیا گیا،جس میں امریکی قونصل خانہ کے پبلک افیئرز آفیسر لی میکمینس، صدر آرٹس کونسل محمد احمدشاہ، امریکی تھیٹر انسٹرکٹر ہینا گیف سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی.

فزیکل تھیٹر ڈسپلے میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلبہ نے حصہ لیا،فزیکل تھیٹر ڈسپلے میں مختلف کہانیوں اور رقص کو طلبہ نے مہارت کے ساتھ پیش کیا،جوکر اور کللاؤن جیسے مختلف کرداروں کا روپ دھارے طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

فزیکل تھیٹر اداکاری کی وہ قسم ہے جس میں بغیر کسی اسکرپٹ کے صرف اشاروں اور جسمانی حرکات اور تاثرات کے ذریعے اداکاری کی جاتی ہے،فزیکل تھیٹر کی ٹریننگ امریکی فزیکل تھیٹر انسٹرکٹر ہینا گیف نے دی۔

ہینا گیف گزشتہ دو ماہ سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلباءکو اداکاری کی کلاسز دے رہی ہیں،فزیکل تھیٹر انسٹرکٹر ہینا گیف کی زبردست تربیت کو شرکاءنے بے حد داد دی۔

امریکی قونصل خانہ کے پبلک افیئر آفیسر لی میکمینس نے کہاکہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے،ایسے تھیٹر اور گروپرامز کا انعقاد دونوں ممالک کی ثقافت اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے اور روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین