Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

’دو بوند پانی‘ سنگیتا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اور ڈرامہ سیریل، تھر کے باسیوں کے مسائل اجاگر کرے گی

Published

on

سندھ کے لق ودق صحرا کے دامن میں بسے شہر تھرپارکر کے پس منظر میں بننے والے اداکارہ و ہداہتکارہ سنگیتا بیگم۔کی ڈرامہ سیریل ’دو بوند پانی‘ میں صحرا واسیوں  کی زندگی کو درپیش مصائب کا احاطہ کیا جائےگا،مور کی آوازوں سے گونجتے تھرپارکر میں انسان پانی کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دو بوند پانی‘ کو ٹیلی وژن پر آن ائیر ہونے ساتھ فلم کی شکل  برلن،کینز،تاشقند اور میلان کے فلم فیسٹیول کے علاوہ پاکستانی سینما ہالز کی زینت بھی بنایا جائےگا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی بعید اور ماضی قریب کی منجھی ہوئی اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بیگم کی نئی ڈرامہ سیریل دو بوند پانی کے کئی اسپیل ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل ہونے کے بعد سنگیتا بیگم واپس کراچی پہنچ گئیں۔

اداکاروں نے شوٹ ہونے والے نئے اسپیل میں اپنے کرداروں میں اداکاری کے جوہر کیمرے کی آنکھ سے عکسبند کروائے، ڈرامہ سیریل سیریل بہت جلد سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔

دو بوند پانی کی کہانی سندھ کے علاقے تھر کے صحراؤں اور ریت کے اونچے،نیچے ٹیلوں کے دامن میں برسہا برس سے بود وباش اختیار کیے انسانوں کے دیرینہ مسائل اور کئی ان دیکھے حقائق پر مبنی ہے۔

پکے مکانوں کے بجائے صحرائے تھر کے سینے پر تاحد نگاہ پھیلی چھولداریوں(لکڑی اور کھانس پھونس) سے بنے گھروں میں زندگی بسر کرتے ان نفوس کے ان گنت مسائل ہیں،جن کو انتہائی مہارت سے ڈرامہ سیریل میں شوٹ کیا گیا ہے۔

مخصوص رنگا رنگ لباس زیب تن کرنے والے صحرا واسیوں کی محرومیوں کومزید بڑھاوا دینے والے وڈیرہ شاہی کے جبر کو بھی نمایاں کیا گیا ہے،دو بوند پانی کے مصنف معروف فلمی رائٹر محمد پرویز کلیم ہیں۔

پرویز کلیم نے پر اثر کہانی اور جاندار مکالموں کے ذریعے ہر کردار میں گویا جان ڈال دی ہے،ڈرامہ سیریل دو بوند پانی 40 اقساط پر مشتمل ہوگی۔

اس ڈرامہ سیریل کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کے عکس بند کیے جانے والے مناظر ہی میں سے ایک فلم بھی تیار کی جائیگی،ڈرامہ سیریل کے متوازی بننے والی فلم برلن، کینز،میلان اور تاشقند فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی۔

فلم پاکستانی  پردہ سیمیں(سینما ہالز)پر بھی ریلیز کی جائیگی،بیک وقت ٹیلی وژن ڈرامہ اور فلم کی عکسبندی کے دوران میڈم سنگیتا نے اس بات کا بھرپور خیال رکھا ہے کہ ہر منظر اس قدر جداگانہ انداز میں فلم بند ہو جو دونوں میڈیمز کا یکساں تاثر اجاگرکرے

دو بوند پانی، کے پروڈیوسر طارق میندرو ہیں جو فلم تقیسم کاری کے شعبے میں  ممتاز مقام رکھتے ہیں،اس کی کاسٹ میں سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کے علاوہ ادکارہ میرا،سعود،ارباز خان،سارہ خان،ثناء فخر،مرزا زین بیگ،لیلیٰ،اچھی خان،عامر قریشی اور سلیم معراج شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین