Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

سیاسی پس منظر میں بنی فلم مداری عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Published

on

عیدالاضحیٰ پرکراچی کے سیاسی پس منظرپربنائی گئی فلم مداری بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

سال کے دواہم تہواروں عیدالفطراورعیدالضحیٰ کو فلموں کے بزنس کے حوالے کافی امیدافزا تصور کیا جاتا ہے،رواں برس بڑی عید پردیگرفلموں کے جھرمٹ میں کراچی کے سیاسی حالات وواقعات کے پس منظر میں بنی فلم مداری کے جاری ٹریلرکو بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم مداری میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان کس قدرذوق وشوق سے سیاسی جلسے،جلوسوں کا حصہ بنتا ہے،اور پھر معاشرتی استحصال کی وجہ سے ہاتھوں میں اسلحہ تھام لیتا ہے۔

فلم مداری ایک نوآموز ٹیم کی ایکشن،تھرل فلم ہے،جس کی ڈائریکشن سراج شیخ نے دی ہے جبکہ نمایاں کاسٹ میں عباد عالم،سحر اورحماد شیخ کے نام شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین