Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش، قرطبہ چوک میں 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

Published

on

لاہور میں رات بھربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا نشیبی علاقے زیر آب آگئے، واسا کا عملہ رات گئے سے اب تک پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

ایم ڈی واسا نے ایمرجنسی نافذ کے واسا کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔یہ مون سون کی پہلی بارش ہے ۔

واسا لاہور کی جانب سے شہر بھر میں سولہ مختلف مقامات پر رین فال ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جو 24گھنٹے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹا جا سکے۔

ایم ڈی واساء غفران نے رات بھر لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے جس میں انڈر پاسز کو مکمل بحال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ایم ڈی واساء نے قرطبہ چوک لبرٹی لکشمی چوک کے دورے کیے۔ ڈائریکٹر سلمان نثار اور حامد لعل نے بریفنگ دی۔

قرطبہ چوک میں رات بھر سے 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہبیشتر علاقے بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیے گئے ہیں۔ایم ڈی واسابی بلاک تاجپورہ چوک ناخدا،دو موریہ پل،ایک موریہ،جی پی او،کشمیر روڈ،لکشمی چوک،نابھہ روڈ،بھاٹی چوک،قینچی سٹاپ،شاہجمال،شیرانوالہ گیٹ کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔اللہ ہو چوک،جناح ہسپتال ،ٹکہ چوک،چوبرجی کلیئر کر دیئے گئے ہیں ایم ڈی واسا نے تمام مرکزی شاہراہوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایات دیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین