پاکستان
لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش، قرطبہ چوک میں 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
لاہور میں رات بھربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا نشیبی علاقے زیر آب آگئے، واسا کا عملہ رات گئے سے اب تک پانی نکالنے میں مصروف ہے۔
ایم ڈی واسا نے ایمرجنسی نافذ کے واسا کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔یہ مون سون کی پہلی بارش ہے ۔
واسا لاہور کی جانب سے شہر بھر میں سولہ مختلف مقامات پر رین فال ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جو 24گھنٹے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹا جا سکے۔
ایم ڈی واساء غفران نے رات بھر لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے جس میں انڈر پاسز کو مکمل بحال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ایم ڈی واساء نے قرطبہ چوک لبرٹی لکشمی چوک کے دورے کیے۔ ڈائریکٹر سلمان نثار اور حامد لعل نے بریفنگ دی۔
قرطبہ چوک میں رات بھر سے 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہبیشتر علاقے بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیے گئے ہیں۔ایم ڈی واسابی بلاک تاجپورہ چوک ناخدا،دو موریہ پل،ایک موریہ،جی پی او،کشمیر روڈ،لکشمی چوک،نابھہ روڈ،بھاٹی چوک،قینچی سٹاپ،شاہجمال،شیرانوالہ گیٹ کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔اللہ ہو چوک،جناح ہسپتال ،ٹکہ چوک،چوبرجی کلیئر کر دیئے گئے ہیں ایم ڈی واسا نے تمام مرکزی شاہراہوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایات دیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی