ٹاپ سٹوریز

چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس:5 رکنی کمیٹی تشکیل، پارلیمان کی طاقت دکھانے کا وقت آگیا،ایوان میں تقریریں

Published

on

قومی اسمبلی اجلاس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی، قومی اسمبلی کی پانچ کمیٹی ریفرنس تیار کرے گی۔ قومی اسمبلی میں جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی بھی قرارداد منظور کی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات، تحریک انصاف کے مقدمات میں عدالتی فیصلوں پر کڑی تنقید کی۔ ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ کیا 90 دن میں الیکشن کا قانون پنجاب کے لیے ہے، اعلیٰ عدلیہ متنازع ہو چکی ہے، عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

وقفہ سوالات کا سیشن ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر سے درخواست کی کہ وقفہ سوالات کا سیشن ملتوی کیا جائے۔پارلیمنٹ کی حدود محفوظ کرنے کیلئے اداروں کو پیغام دینا چاہئے،آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے ایوان بحث کرے،اس شخص کو تمام ترمراعات سے نوازا جارہا ہے ، اس پر ایوان بحث کرے، اس پر اسپیکر نے وقفہ سوالات ملتوی کرکے بحث کی اجازت دے دی۔

وقت آگیا ہے ہم اپنی طاقت کا استعمال کریں، خواجہ آصف

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے،فیصلے سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ عدل وانصاف پر ہونے چاہئیں،وہ عدل نہیں سیاست کررہے ہیں،قانون اور آئین کے مطابق فیصلے نہیں کیے جارہے، عمران خان کو ریلیف دے کر فتنے کو ہوا دی جارہی ہے، صاف ظاہر ہے 3،4 کا فیصلہ آیا ، اس کی خلاف ورزی کی گئی،عدلیہ میں فرد واحد فیصلے مسلط کررہا ہے،وقت آگیا ہے پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے،وقت کی ضرورت ہے آج ہم اپنی طاقت کا استعمال کریں، ان کی پشت پناہی کی جارہی  ہے جنہو ں نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ  کیا، فوج آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے، 9 مئی سے پہلے طالبان نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں اور جناح ہاؤس کو مسمار کیا گیا،ایک شخص کے مفادات کیلئے آئین کے آرٹیکل 63 کی روح کو مسخ کیا گیا،پارلیمنٹ کو سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنا چاہئے،عمران خان کی تاریخ بتاتی ہے یہ کسی سے وفا نہیں کرتا، ملک میں تباہی اور بربادی کی اصل وجہ عمران خان کا ویڈیو میسج ہے،اب اس شخص نے آرمی چیف کے بارے میں بات شروع کردی ہے پہلے والد بنایا ہوا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کا معاملہ کابینہ کو بغیر دکھائے منظور کروالیا گیا۔

پرچے لیک ہوتے تھے تو نیا پرچہ ہوتا تھا،فیصلہ لیک ہوااب دوبارہ دو، خواجہ آصف

خواہ آصف نے ایک آڈیو لیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طارق رحیم نے جو فیصلہ فون پر بتایا وہی فیصلہ سامنے آیا،پہلے سنتے تھے پرچے لیک ہوتے تھے اب آڈیو لیک ہوتی ہیں،پرچلے لیک ہوتے تھے یہاں فیصلہ لیک ہوگیا ہے،پرچے لیک ہوتے ہیں تو نیا پرچہ ہوتا تھا آڈیو لیک ہوگئی نیا فیصلہ دو،آپ ایک ملزم کو کہہ رہےہیں وش یو گڈ لک،آپ انصاف کیلئے بیٹھے ہیں وش یو گڈ لک یا تعویز دینے نہیں بیٹھے،عمران خان کی باری آئے تو قانون کہاں سے نازل ہوتےہیں،اعظم سواتی ایک خاتون ہے یہ کوڈ نام ہے اس کے ذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے۔

چیف جسٹس جانبدار ہو چکے،کمیٹی بنا کر ریفرنس بھجوایا جائے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ملک کی اعلیٰ عدلیہ متنازعہ ہوچکی ہے،چار تین کا اقلیتی فیصلہ مسلط کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ چند ججز کی وجہ سے عدالت کا کردار متنازعہ ہوچکا،چیف جسٹس مکمل طور پر جانبدار ہوچکے،کہا گیا آئین کی پاسداری ہوگی اور 90 دن میں الیکشن ہوں گے،کیا آئین صرف پنجاب میں نافذ ہے؟خیبر پختونخوا کیلئے آپ نے آنکھیں بند کرلیں،ہر فیصلہ عمران خان کو فائدہ اور مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کیلئے ہورہا ہے۔

احسن اقبال نے تجویز دی کہ ایوان میں کمیٹی بناکر ریفرنس بھجوایا جائے، 60 ارب روپے کا کیس بالکل واضح ہے لیکن عدالتوں میں خوش آمدید کہا جاتا ہے،عمران خان کی رسیدیں دینے کی باری آئی تو بلوائی بن گیا، مسلح افواج اور ر یاستی اداروں پر حملہ کرنیوالے کو سند قبولیت عطا کی گئی۔

آئین کے سامنے عمران خان کا سرجھکاکردکھائیں گے،مولانااسعد محمود

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران دارانہ فیصلے کیے جارہے  ہیں،عمران خان کیلئے عدالتوں میں سہولت کاری کی جاتی ہے،9 مئی کے واقعات پر قوم میں غم و غصہ تھا،پی ٹی آئی کے گھناؤنے فعل کو جواز بخشا گیا،ملک ہمارا گھر ہے، اس کے تقدس اور حرمت کا ہمیں خیال ہے،عمران خان  کو عالمی لابیوں کے ذریعے ملک پر مسلط کیا گیا، ہمارےملک کا عدل عمران خان کی محبت میں گرفتار لگ رہا ہے،عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے  کیلئے  سازشیں  ہورہی ہیں۔غیر آئینی طریقوں اور سازشوں کے ذریعے عمران خان کو دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیں گے،آئین اور قانون کے سامنے عمران خان کا سر جھکا کر دکھائینگے،معاملہ ثاقب نثار سے خراب ہوا،ملکی معیشت اور سیاست کو تباہ و برباد کردیا گیا،عمران خان کیلئے عدالتوں میں سہولت کاری کی جاتی ہے،کیا یہ ریلیف کسی اور پارٹی کو بھی حاصل ہوگا؟ کون سا ادارہ ہے جس پر پی ٹی آئی نے حملہ نہیں کیا،ریڈیو اسٹیشن، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس پر حملے ہوئے،مساجد کی بے حرمتی کی گئی،کیا یہ لوگ مسلمان کہلوانے کے لائق ہیں؟۔

ایوان میں تند و تیز خطابات کے بعد پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عطا مری نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس تحریک کو منظور کر لیا گیا۔ ریفرنس کی تیاری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ محسن شاہنواز ، خورشید جونیجو ، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین پر مشتل کمیٹی ریفرنس تیار کرے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میںجناح ہاوس لاہور،جی ایچ کیو اورفوجی تنصیبات پر حملے پر مذمت کی قرارداد بھی پیش کی گئی۔ یہ قرارداد رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے قرار داد پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیاْ

1 Comment

  1. escape room lista

    جولائی 5, 2024 at 7:02 شام

    Hi there, just became alert to your blog through Google,
    and found that it’s truly informative. I am gonna watch out for brussels.
    I’ll appreciate if you continue this in future. A lot of people will be benefited from your
    writing. Cheers! Lista escape room

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version