دنیا

آسٹریلیا میں پولیس ٹیزر گن کا شکار 95 سالہ خاتون جانبر نہ ہوسکی

Published

on

آسٹریلیا میں نرسنگ ہوم میں پولیس کی ٹیزر گن کا شکار ہونے والی 95 سالہ خاتون جانبر نہ ہو سکی۔

نیو ساؤتھ ویلز کے نرسنگ ہوم میں مقیم 95 سالہ کلیئر نولینڈ کو ہاتھ میں چاقو ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ٹیزر گن سے قابو کرنے کی کوشش کی تھی، ٹیزر گن کے استعمال کے ساتھ ہی کلیئر نولینڈ فرش پر گر گئی تھیں اور ان کی کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، اس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کلیئر نولینڈ پر ٹیزر گن کا استعمال کرنے والے 33 سالہ کانٹیبل کو نیوساؤتھ ویلز کی پولیس سربراہ نے معطل کردیا ہے۔

کونسل برائے شہری ۤزادی اور معذور افراد کی تنظیموں نے اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version