ٹاپ سٹوریز
چین، امریکا جنگ ناقابل برداشت تباہی لائے گی، جنرل لی شنگفو کا انتباہ
چین کے وزیر دفاع لی شنگفو نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ دنیا کے لیے ناقابل برداشت تباہی ہوگی۔ چین کے وزیر دفاع نے یہ بات شنگریلا سکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا اور اہم خطاب ہے۔
چین کے وزیر دفاع لی شنگفو نے کہا کہ ایشیا میں کچھ ملک ہتھیاروں کی دوڑ تیز کر رہے ہیں۔ دنیا چین اور امریکا سے کہیں بڑی ہے اس لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنے کے لیے مشترکہ گراؤنڈ تلاش کرنی چاہئے۔
جنرل لی شنگفو نے مارچ میں وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا، جنرل لی نے امریکا پر سرد جنگ کی ذہنیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اس روئیے سے سکیورٹی خطرات بڑھ رہے ہیں۔
جنرل لی نے خبردار کیا کہ چین امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بحری گشت کی آڑ میں نیوی گیشن کی اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
آبنائے تائیوان میں کسی حادثے سے متعلق سوال پر جنرل لی نے کہا کہ خطے سے باہر کے ملک اس علاقے میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
امریکا نے روس سے ہتھیاروں کی خریداری کے الزام میں جنرل لی پر 2018 میں پابندیاں عائد کی تھیں، چین نے ان پابندیوں پر احتجاج کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ براہ راست فوجی کمیونیکیشن سے انکار کیا ہے۔
شنگریلا سکیورٹی ڈائیلاگ میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چین کی طرف سے روابط کی پیشکش مسترد کئے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
جنرل لی اور جنرل آسٹن نے اس کانفرنس میں جمعہ کے روز مصافحہ کیا اور مختصر بات چیت بھی کی لیکن دوطرفہ مذاکرات اور رسمی بات چیت نہیں ہوئی۔
چین کے وزیر دفاع کا حالیہ نرم لہجہ اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ چین بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اس سے پہلے امریکا کو جنرل لی پر عائد پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔ جنرل لی پابندیوں کی وجہ سے امریکا کا سفر نہیں کر سکتے اور جنرل آسٹن کو بیجنگ کی دعوت دینا بھی ان کے لیے مشکل ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی