Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

الیکشن 2023

عام انتخابات، الیکشن مہم محدود، غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات، اہم فیصلے کر لیے گئے

Published

on

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار انتخابات میں تعینات کئے جائیں گے، امیدواروں اور ووٹرز کو انتخابی مہم کے دوران بھی سیکیوعٹی فراہم کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیزی کر دی ہیں۔ اس حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کا فیصلہ کیا ہے، انتخابی سرگرمیاں محدود اور سکیورٹی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی مہم کے دوران سیکیورٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی پلان کے مطابق ہی انتخابی مہم چلانے کی اجازات ہوگی، ووٹرز،سیاسی جماعتوں کے قائدین کی حفاظت کےلئے انتخابی مہم کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پاک فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار الیکشنز میں تعینات کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کےلئے حکام کو ہدایات بھجوا دی ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے متعلقہ صوبائی حکومتیں لگائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین