تازہ ترین

چین کے متعلق مایوس کن خیالات پھیلانے والا ملک خود نقصان اٹھائے گا، چینی وزیر خارجہ

Published

on

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین سے متعلق مایوس کن خیالات پھیلانے والا ملک خود کو نقصان پہنچائے گا اور چین کے بارے میں غلط اندازہ لگانے سے مواقع ضائع ہو جائیں گے۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق وانگ یی نے قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر جمعرات کومنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چین کی ترقی نہ صرف حجم میں معقول اضافہ کرے گی بلکہ معیار کو بھی مؤثر طریقے سے بہتر بنائے گی۔

چینی معیشت نے 2023 میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد شرح سے ترقی کی جس کا عالمی اقتصادی ترقی میں حصہ ایک تہائی رہا۔

وانگ نے کہا کہ چین ترقی کے انجن کے طور پر مضبوط ہے اور "اگلا چین” اب بھی چین ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی پر مبنی بڑی مارکیٹ کے ذریعے نئی طلب اور کاروباری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہا ہے اور تیزی سے اپنی ترقی اور عالمی تعاون میں اپنے مقام کووسعت دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کھلے پن کو مزید وسعت دی جارہی ہے جبکہ اعلیٰ معیار اور ادارہ جاتی کھلے پن میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ترقی کے حصول میں دنیا کے بغیر نہیں چل سکتا اور دنیا کو ترقی کے لیے چین کی مزید ضرورت ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version