Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 300 ارب کی کٹوتی، ارکان اسمبلی کی سکیموں کو ختم کردیا

Published

on

A cut of 300 billion in the federal development program, the schemes of the members of the assembly were abolished

وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 300ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی،نئے بجٹ دستاویزمیں 75ارب روپے کے اراکین پارلیمںٹ کی ایس ڈی جیز سکیموں کو نکال دیا گیا،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فنڈز کا تخمینہ100ارب سے بڑھا کر400ارب روپے کردیا گیا۔۔۔دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام 1400ارب روپے سے کم کرکے1100ارب روپے کردیا گیا، بجلی کے منصوبوں کیلئے فنڈز176ارب سے کم کرکے104ارب روپے کردئیے گئے۔

موٹرویز، ہائی ویز، پلوں کیلئے فنڈز161ارب سے بڑھا کر180ارب روپے کردئیے گئے،ڈیموں اور نہروں کیلئے فنڈز259ارب سے کم کرکے 184ارب روپےکردئیے گئے۔

سپارکو کے ترقیاتی فنڈز 35ارب روپے سے کم کرکے24ارب روپے کردئیے گئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز 66ارب سے کم کرکے61ارب روپے کردئیے گئے،وزرت منصوبہ بندی کے فنڈز 60ارب سے کم کرکے51ارب روپے کردیا گیا،کابینہ ڈویژن کے فنڈز 76ارب روپے سے کم کرکے 25ارب روپے کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین