ٹاپ سٹوریز

اسرائیل، سعودی تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ دور ہے، دفاعی معاہدہ یا سول جوہری پروگرام دینا پڑے گا، بائیڈن

Published

on

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی ابھی دور ہے، اس کے لیے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ یا سول نیوکیئر پروگرام مہیا کرنا ہوگا۔

امریکی صدر نے سی این این ٹی وی پر فرید ذکریا کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ہم ابھی اس معاہدے سے کافی دور ہیں اور ابھی بہت سے مذاکرات کرنا باقی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم خطے میں پیشرفت کر رہے ہیں،یہ سب روئیے پر منحصر ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے جو کچھ شرائط رکھی جا رہی ہیں، میرے خیال میں انہیں اسرائیل سے زیادہ مسئلہ نہیں، بائیڈن نے اپنے دورے کے موقع پر اسرائیل کی پروازوں کو سعودی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت کی جانب اشارہ کیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ  ہم انہیں سول نیوکیئر پروگرام کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں یا نہیں، یہ اہم ہے، یا پھر ہم ان کے دفاع کی ضمانت دیں۔ یہ تھوڑا دور ہے۔

اسرائیل کے وزیر توانائی نے گذشتہ ماہ سعودی عرب کے اس خیال کی مخالفت کی تھی کہ وہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل سے تعلقات عمول پر لانے کے لیے سویلین جوہری پروگرام چاہتا ہے۔

اسرائیل کسی عرب ملک کی طرف سے جوہری پروگرام کے حصول کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے اور اس کا موقف ہے کہ ایسے کسی بھی معاہدے سے پہلے واشنگٹن اس سے مشاورت کرے۔

اسرائیل نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version