ٹاپ سٹوریز

فیض آباد دھرنا پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی گئی، اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

Published

on

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ  سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی  ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

اٹارنی جنرل کی طرف سے جمع کرائی گئی عملدرآمد رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version