Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نو مئی میں چند لوگ ملوث ہیں، پوری پارٹی پر پابندی کا سوچا جا رہا ہے، عارف علوی

Published

on

سابق صدر عارف علوی نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں میں نے عمران خان کو خوش بے فکر دیکھا۔ یہ وہ لیڈر ہے جو اسوقت ساری دنیا میں سب سے زیادہ پاپولر ہے۔

عارف علوی نے کہا اس وقت 70 سے 80 فیصد لوگ پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔ عمران خان کو بہت افسوس تھا کہ پریس کانفرنس سے فوج کو موضوع بحث بنا دیا گیا۔خود کہا گیا ہے فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے انکو سزا دی، ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے چند لوگ ہیں، مگر پوری پارٹی پر پابندی کا سوچ رہے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ سیاست آپکا سکل سیٹ نہیں ہے، سابق چیف جنرل باجوہ نے چلتے چلتے کہا کہ اب فوج سیاست میں دخل نہیں دے گی، ایک ایک بچہ جانتا ہے کلپ موجود ہیں، فوج کا الیکشن میں کیا کام ہے،آپ نے فوج کو نقصان پہنچایا، الیکشن میں مینڈیٹ چھینا گیا، چند اہلکار ملوث ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ فوج کے اندر کچھ لوگوں کا ہاتھ اس میں موجود ہیں، کیا معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہو رہا ہے؟ پاک فوج کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں،سیاست آپکا کام نہیں سیاست سے دور ہوکر جن کو مینڈیٹ ملا اسکا احترام کریں۔

عارف علوی نے کہا کہ یہ کہنا کہ 70 فیصد نوجوان غلط ہیں یہ غلط ہے اس سے نقصان ہوگا،فارم 45 کو دیکھا جائے 70 سے 80 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین