Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر دفتر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

Published

on

تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی  فائرنگ اور دستی بم حملے سے ایک پولیس اہلکار جاں  بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاری شناخت نمروز ولد شیر محمد ساکن میری سے ہوئی ہے، ڈی پی او کیچ ضیاء مندوخیل ودیگر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین