ٹاپ سٹوریز
تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر دفتر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق
تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اور دستی بم حملے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس اہلکاری شناخت نمروز ولد شیر محمد ساکن میری سے ہوئی ہے، ڈی پی او کیچ ضیاء مندوخیل ودیگر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔