معاشرہ

ملک بھر میں چھاپے،آئس، چرس اور نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نےگوادر (بلوچستان)کے دورافتادہ علاقے پدی زر کے قریب بڑی کارروائی میں گڑھے میں چھپائی گئی 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس اور 30 کلو چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گوادر کے علاقے پدی زر کے قریب بڑی کاروائی میں گڑھے میں چھپائی گئی 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس اور 30 کلو چرس برآمد کرلی گئی،برآمدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی.

اے این ایف راولپنڈی کی رنگ روڈ پشاور پر واقع الحرم ٹاؤن میں کارروائی میں تفتیش کے دوران پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 2 آئس بھرے کیپسول بھی برآمد کرلیے گئے.

جی ٹی روڈ پشاور کے قریب کارروائی میں دو افغان باشندوں سے 2400 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 5 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

خیبر میں ضلع جروبی میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 7 کلو چرس اورپشاور میں واقع پشتہ خرہ چوک کے قریب گاڑی سے 2 کلو چرس تحویل میں لی گئی،برآمدہ چرس ڈرائیونگ سیٹ کے اندر چھپائی گئی تھی،خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version