پاکستان
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان یمن کی بندرگاہ سے ٹکرا گیا
بحیرہ عرب میں انتہائی درجے تک تشکیل پانے والا طوفان یمن کی بندرگاہ کو ہٹ کرگیا۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تیج کے حوالے سے نواں اورآخری الرٹ جاری کردیا،جس کے مطابق طوفان تیج نے رات گئے اورآج صبح کے درمیان یمنی بندرگاہ الغیدہ سے ٹکرایا ہے۔
طوفان اس وقت یمن کے قرب وجوارمیں ہی موجود ہے، طوفان کا ٹریک اگلے مرحلے میں شمال مغرب کی جانب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج کمزورہوکرڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔