Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایک آدمی ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے، اسد قیصر، نواز شریف سے امید تھی وہ شکست تسلیم کریں گے، اچکزئی

Published

on

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دور ہے،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور ایک آدمی جو ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے،ان کا ضمیر ملامت نہیں کرتا۔

پختوانخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت نے ثابت کیا اور پھر 9 فروری کو سب نے دیکھا کیا ہوا۔ عوام کے سمندر نے ثابت کیا یہاں آئین کی بالا دستی ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں اسد قیصر نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت اس ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہےاور ملک میں جنگل کا دور ہے۔ عدالتوں پر بہت دباؤ ہے اور ضرورت ہے کہ وکلا اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں، لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا انہوں نے بھیڑ بکریوں کی طرح زندگی گزارنی ہے؟ یہ عملاً پولیس سٹیٹ ہے، آئین کی بالا دستی رول آف لاء  بنیادی تقاضے ہیں اور اس جبر اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غیر جمہوری حکومت دو نمبر حکومت کو ماننا گناہ ہے۔ عوام کی طاقت اللہ کی طاقت ہوتی ہے۔ الیکشن سے پہلے  فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ وزیراعظم صدر اور وزیر کون ہوں گے لیکن عوام نے  پلان پر پانی پھیر دیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین پاکستان نے لوگوں کو اکٹھا رکھا ہوا ہے۔اس کے ساتھ چھیڑ مت کریں، یہاں آئین کی بات کریں تو غدار کہا جاتا ہے۔ ملک کی بقا اس میں ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کرے، غیر جمہوری اور غیر آئینی حکومتوں کے ساتھ ہمارا ساتھ بہت پرانا ہے، نواز شریف  سے امید تھی کہ وہ ٹی وی پر آکر کہیں گے کہ ہم یہ الیکشن ہار گئے۔

پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ نے باور کرایا کہ سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں،پاکستان کو ایسا جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں ووٹ کی عزت ہو۔ عوام سے مت لڑواورانسانیت دکھاؤ،اسٹیبلشمنٹ میں سب نے حلف لیا کہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے،اگر کسی کو سیاست میں آنے کا شوق ہے تو بسم اللہ   سیاست کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین