Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرائم منسٹر ٹاسک فورس کے رکن کو عدالت میں بدتمیزی پر 15 دن قید، 2 ہزار روپے جرمانہ

Published

on

Transfers in the Subordinate Judiciary of Punjab, judges hearing the May 9 cases in Lahore and Rawalpindi have been changed.

ممبر پرائم منسٹر ٹاسک فورس اور فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،عدالت نے 15 روز قید، 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال نے سزا سنائی۔

ممبر پرائم منسٹر ٹاسک فورس اور فیڈرل ممبر ٹیلی کام  محمد عمر ملک کو عدالت میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو کمرہ عدالت میں نامناسب، ہتک امیز رویہ اور بدتمیزی کرنے پر سزا سنائی گئی۔
فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک ایک مقدمہ میں مدعی کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے،فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک کو سیکشن 228 کے تحت سزا کا حکم سنایا گیا۔
محمد عمر ملک کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید پانچ روز قید بھگتنا ہوگی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. kingymab

    جون 1, 2024 at 4:34 شام

    you are truly a just right webmaster The site loading speed is incredible It kind of feels that youre doing any distinctive trick In addition The contents are masterwork you have done a great activity in this matter

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین