دنیا
حج پر ایران اور سعودی عرب میں نیا تنازع پیدا ہوگیا
حج کے معاملے پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان ایک بار پھر تنازع پیدا ہوا ہے، سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی العربیہ کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے سنی عالم دین مولوی عبداللہ کو اس سال حج کرنے سے روک دیا ہے، سعودی ٹی وی کے مطابق اس بات کا انکشاف مولوی عبداللہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا، مولوی عبداللہ کی ویب سائٹ کے مطابق وہ اس سال حج کا ارادہ رکھتے تھے لیکلن ایران کی انٹیلی جنس نے انہیں اس ارادے پر عمل سے روک دیا ہے۔
سعودی ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام نے مولوی عبداللہ کو حج سے روکنے کے لیے معاملے پر کوئی وضاحت یا سرکاری موقف نہیں دیا۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق مولوی عبداللہ ایران کے صوبے سسیتان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں مقیم ہیں اور وہ مہاسا امینی کی دوران حراست ہلاکت کے بعد ایران میں پھوٹنے والے مظاہروں کے وقت سے ایرانی حکومت پر سخت تنقید کرتے رہتے ہیں۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق مولوی عبداللہ ایران کی سنی اقلیت میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں،حالیہ احتجاج کی سپورٹ کے بعد ان کی مقبولیت بڑھی ہے،
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق سیستان بلوچستان، پاکستان کے بارڈر پر واقع ہے اور سنی اکثریت کا بلوچ نسل کا علاقہ ہے،اس علاقے کے عوام عرصے سے جبر اور امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔