پاکستان

نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف پٹیشن پر اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کا نوٹس جاری

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ رکنیت کے لیے تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پراٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کیلئے 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تاحیات نااہلی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔

وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ تاحیات نااہلی کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے جو نہیں کی گئی،فیصلے میں سپریم کورٹ نے قانون کی دفعہ کو کالعدم قرار نہیں دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نااہلی شق تو ابھی موجود ہے بلکہ اس میں طریقہ کار طے ہونا تھا،کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کو سادہ اکثریت سے ختم کیا جاسکتا ہے،اٹارنی جنرل پاکستان اہم نکات پر معاونت کریں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی،رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نے 5سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version