Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر زیرحراست رہنے والی پی آئی اے کی فضائی میزبان کو معطل کردیا گیا

Published

on

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر زیر حراست پی آئی اے کی ایئرہوسٹس حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا،آج وطن واپس پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف  محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کو ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا،پی کے 789 پر تعینات حناثانی نامی ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہورسے ٹورنٹو پہنچی تھی،فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمزحکام نے ریلیز کیا تھا۔

حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798پربطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے،محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین