پاکستان
ٹورنٹو ایئرپورٹ پر زیرحراست رہنے والی پی آئی اے کی فضائی میزبان کو معطل کردیا گیا
ٹورنٹو ایئرپورٹ پر زیر حراست پی آئی اے کی ایئرہوسٹس حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا،آج وطن واپس پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کو ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا،پی کے 789 پر تعینات حناثانی نامی ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے۔
پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہورسے ٹورنٹو پہنچی تھی،فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمزحکام نے ریلیز کیا تھا۔
حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798پربطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے،محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔