پاکستان
شاعر اپنی زبان کا ہوتا ہے، کسی علاقے سے منسوب کرنا نامناسب ہے، افتخار عارف
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری چار روزہ سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ”لندن اردو وائس“ کے عنوان پر اجلاس منعقد ہوا جس میں دیار غیر میں مقیم شہباز خواجہ کی کتاب”گریز“ کی رونمائی کی گئی۔
سیشن کی صدارت افتخار عارف نے کی جبکہ معروف صحافی مجاہد بریلوی، عارف وقاراور نجمہ عثمان نے اظہارِ خیال کیا، نظامت کے فرائض اکرم قائم خانی نے انجام دیے۔
اس موقع پر صدر مجلس افتخارعارف نے کہاکہ شاعر اپنی زبان کا ہوتا ہے اسے کسی علاقے کے ساتھ منسوب کرنا غیر مناسب ہے۔ ایک انسان چاہے کسی خطے میں بھی مقیم ہو اس کا ادبی قداس کے کام کی مرہون منت ہوتا ہے۔
شہبازخواجہ کے فن کے بارے میں عارف وقار کا کہنا تھا کہ شہباز خواجہ نے مروجہ روایت کو چیلنج کیا اور بیرون ملک میں مقیم ہونے کی بنیاد پر کسی قسم کی رعایت حاصل کرنے کی بجائے اپنی شاعری کو ہی اپنا معیار بنایا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ”گریز“ کا نام اصل میں رات بھرمیں شہرت سمیٹنے اور مشاعرے کی واہ واہ سے ”گریز“ کا نام ہے۔
اس موقع پر نجمہ عثمان نے شاعری سے مجمع پر ایک سحرطاری کئے رکھا۔
تقریب میں موجود معروف صحافی مجاہد بریلوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے ہمارے میلے ٹھیلے ختم کردیئے ہیں۔ ساتھ ہی بریلوی نے شہباز خواجہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ وطن سے دور دیار غیر میں بیٹھ کر زبان کی چاشنی سے بھرپور کتاب لکھنا شہباز خواجہ ہی کا خاصہ ہے۔
صاحب کتاب شہباز خواجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران افتخار عارف کا شکریہ ادا کیا اور خود کو خوش نصیب کہا کہ انھیں شروع سے ہی افتخار عارف کی شفقت میسر رہی ہے۔شہباز خواجہ نے اس موقع پر اپنے اشعار بھی سامعین کے نذر کئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی