Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجابی میں ادب شعوری طور پر لکھا گیا، نیلم احمد بشیر

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 16ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز ”پنجابی زبان و ادب کے مشاہیر“ کے عنوان پر سیشن کا انعقاد کیاگیا۔

اس سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان توقیر چغتائی نے کہا کہ امرتا پریتم کے حوالے سے بہت ساری باتیں فرضی کہی گئی ہیں جن لوگوں نے ان سے ملاقات نہیں کی اس کی زندگی پر پڑھا نہیں لکھنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امرتا پریتم کے ساتھ 14 ملاقاتیں کیں۔

ثروت معین الدین نے کہا کہ استاد دامن نے آٹھ سال کی عمر میں شاعری شروع کر دی تھی۔ انہوں نے ابتداءمیں ہی مظلوم افراد کے مسائل پر شاعری شروع کی نہرو نے جب ان کا کلام سنا تو گرویدہ ہو گئے۔ ساری عمر ایک کمرے میں زندگی گزاری۔ ان کے کمرے میں فیض احمد فیض، حبیب جالب سمیت بڑے بڑے شاعر اور عالم حاضر ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منیر نیازی معاشرے کی خرابیاں دیکھ کر کڑتے تھے۔ منیر نیازی کی نکی نظم ان کی پہچان بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم احمد بشیر کی کہانیوں میں حقیقت پسندی اور موسیقی کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ضیاءالحسن نے کہا کہ منشا یاد نے پنجابی میں کم لکھا، ان کا فکشن جدیدیت کے عروج کا زمانہ ہے، انہوں نے کہانی کو نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ نسرین انجم بھٹی پنجابی اور اردو کی اعلی درجہ کی شاعری تھیں۔ اس نے اپنے اندر کے درد کو شاعری میں شامل کیا اور مزاحمتی شاعرہ کے طور پر سامنے آئی۔

جمیل احمد پال، نے کہا کہ افضل روندھاوا پاکستان کی دوسری نسل کے ادیب تھے۔ رندھاوا نے اردو میں بھی لکھا، تاہم انہوں نے ترجمہ بھی کئے۔ ان کے ناول بہت پسند کئے گئے۔

نیلم احمد بشیر نے کہا کہ پنجابی کا حق ہے کہ اس زبان میں کچھ لکھا جائے، اس زبان کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی میں ادب شعوری طور پر لکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں ادب و آرٹ کا بڑا دخل ہے اس لیے مجھے افسوس ہے کہ ہم کہاں سے کہاں تک پہنچ گئے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین